پاکستان کو بدنام کرنے والوں کا سراغ مل گیا

0
33

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی عمر سیف کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتے سکون کے بعد ٹوئٹر ٹرولز پھر ہائپر ڈرائیو میں ہیں۔

ایکس پر جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ان افراد کی مالی مدد کون کررہا ہے اور اب ایسا کیوں؟ یہ اکاؤنٹس زیادہ تر بیرون ملک سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان سے پاکستان کیلیے ہر اچھی خبر کو بدنام کرنے کی کوشش ہوتی ہے ، یہ ہر ادارے پر حملہ آور ہو رہے ہیں، معلوم نہیں کہ یہ لوگ اس سے کیا حاصل کرناچاہتے ہیں؟

Leave a reply