پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ سامنےآگئی

0
28

ہاٹ لائن نیوز : سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان کی بار بار تبدیلی کو خراب کارکردگی کی وجہ قرار دیا۔ سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ میں ڈومیسٹک ڈھانچے کی بہتری کے لیے تجاویز دیں اور فٹنس پر کوئی رعایت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ملاقات کرنے والوں میں سلمان بٹ، اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، یکتا عالم، ہارون رشید، یاسر شاہ، سکندر بخت،محمد سمیع، شفیق پاپا ، یاسر حمید، سلیم الطاف، وجاہت اللہ واسطی اور اظہر خان نے بھی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی جب کہ محسن نقوی آج کوچز سے ملاقات کرینگے۔

Leave a reply