پاکستان کرکٹ ٹیم کو نئے بولنگ کوچ مل گئے

0
110

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

باؤلنگ کوچز کا اعلان پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا گیا۔سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ اور عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ دوسری جانب عمر گل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a reply