پاکستان کاسستا ترین شہرکونسا ؟

0
62

ہاٹ لائن نیوز : اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2023 کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

14 اگست سے 11 ستمبر 2023 تک، EIU نے دنیا بھر میں طرز زندگی کے اخراجات کا ایک سروے کیا۔

اس سروے میں 173 ممالک کو شامل کیا گیا، اس سروے کے مطابق زیورخ کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔

دنیا کے سستے ترین شہروں میں سب سے سستا شہر دمشق رہا جو شام کا دارالحکومت ہے اور دوسرے نمبر پر ایران کا شہر تہران رہا۔

لیبیا کا شہر طرابلس تیسرے نمبر پر رہا جبکہ پاکستان کا شہر کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر رہا۔

تاشقند پانچویں، تیونس کا دارالحکومت چھٹے جبکہ زیمبیا کا شہر لوسا ساتویں نمبر پر ہے۔ پہلے دس سستے ترین شہروں میں دو ہندوستانی شہر شامل کیے گئے ہیں، احمد آباد آٹھویں اور چنئی دسویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply