اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔ اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طورپرقبول کرلینا چاہئیے تھی۔ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی۔ کیا آئین اجازت دیتا ہے کہ سندھ ہاؤس میں بیس بیس کروڑ کی منڈی لگی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا امریکا ناراض ہے۔ عمران خان کو نہ ہٹایا گیاتوپاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔ ہم جب آئے ملک کا دیوالیہ نکلا تھا۔ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ہم تباہ ہوجاتے۔