ہاٹ لائن نیوز : پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے اب تک 24 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا، عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے سعید ایوب 3 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد مچل اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔