پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیے

0
111

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے 66 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

آرزو نے پہلی فائٹ میں بھارت کے کراٹے کاز کو اور فائنل میں نیپال کے کراٹے کاز کو شکست دی۔

اس کے علاوہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کلوگرام کیٹیگری مائنس کلاس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

لائبہ ضیا نے پہلی فائٹ میں سری لنکا، دوسری فائٹ میں نیپال اور فائنل میں بھارت کو شکست دی۔

Leave a reply