پاکستان نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی

0
53

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔

پاکستانی ایتھلیٹ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن جیت لیا۔ عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

تھائی باکسر عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے بے بس ہو گئے اور تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ ہو گئے۔ پاکستانی کھلاڑی عثمان وزیر نے اپنی 12ویں بین الاقوامی فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

مقابلہ جیتنے کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اہم فائٹ میں کامیابی پر پاکستانیوں کی دعاؤں پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور میں مستقبل میں باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا سربلند رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

Leave a reply