پاکستان نے روس کیساتھ اہم معاہدہ کرلیا

0
56

ہاٹ لائن نیوز: روس اور پاکستان کے درمیان تیل کی خریداری کا طویل المدتی معاہدہ طے پا گیا، تجارتی معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تجارتی بنیادوں پر ہے، مقامی ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خرید سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقاعدہ سپلائی کے بعد حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدہ متوقع ہے جب کہ روس سے تجارتی معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا جو 1 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پرمشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت روس بندرگاہ پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا اور مقامی ریفائنری روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ادا کرے گی۔

تجارتی معاہدے میں جی 7 ممالک کو روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا تھا، روسی خام تیل عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے، کرایہ اور پریمیم لینے کے بعد بھی پاکستان کو 40 ملین ڈالر کی بچت ہوئی تھی۔

Leave a reply