پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

0
102

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا تعین کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت کوچنگ کے محاذ پر اظہر محمود کریں گے جو سیریز کے دوران ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں عمران فرحت کو سونپی گئی ہیں، جب کہ اسپن بولنگ کوچ کے طور پر عبد الرحمان خدمات انجام دیں گے۔ عبد المجید فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply