پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز

1
128

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اور پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ 5G سروسز کے آغاز میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے

ٹیکسیشن، ٹیلی ڈینسٹی اور سپیکٹرم سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کر دیا جائے گا۔عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ٹیلی کام اور وزارت آئی ٹی کی جانب سے 2023 ء کے وسط تک 5G متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

1 comment

Leave a reply