30

پاکستان میں ذوالحج چاند کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ماہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل (بدھ، 29 جون کو) کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہونگے۔
پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں