پاکستان سے ہارنے کے بعد انڈیا ترکی کو میزائل دھمکی دینے لگا

پاکستان سے ہارنے کے بعد انڈیا ترکی کو میزائل دھمکی دینے لگا
انڈا اب ترکی کو حملوں کی دھمکیاں دینے لگا ہے، انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس کا ’براہمسترا‘ میزائل چھ منٹ میں ترکی کو تباہ کر سکتا ہے، یہ دعویٰ ایک انڈین نیوز ایجنسی کے مضمون میں کیا گیا ہے، اس سے قبل انڈیا کی ایوی ایشن ایجنسی نے جمعرات کو ترکی کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی تھی جو انڈیا کے 9 ہوائی اڈوں پر خدمات دیتی تھی۔
انڈیا نے یہ فیصلہ ترکی کی طرف سے پاکستان کی حمایت اور انڈیا کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کے نتیجے میں کیا، انڈیا ممکنہ طور پر ترکی جیسے دور کے دشمن کے خلاف براہموس میزائل کا استعمال کسی اور ملک کے پانیوں میں موجود اپنے جہاز یا جنگی بحری جہاز سے لانچ کر کے کر سکتا ہے، جو کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ہو۔