پاکستان سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھن گئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے رینکنگز میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگز کے مطابق آسٹریلیا 121 ریٹنگز کیساتھ پہلے جب کہ پاکستان 120 ریٹنگز کے ساتھ دوسرے نمبر اور 114 ریٹنگز کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 123 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔ یوں آسٹریلیا نے پاکستان سے نمبر ون کی پوزیشن چھین لی تھی ۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے عالمی نمبر ون کا ٹائٹل چھینا تھا۔