
ہاٹ لائن نیوز : پی۔ٹی۔ آئی نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو نجی ٹی وی چینلز پر ٹاک شوزکرنے والے 5 اینکرز کے پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ فیصلہ گزشتہ روز پی۔ ٹی۔ آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے بعض اینکرز اور ٹی وی چینلز کے پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کور کمیٹی نے 5 اینکرز کی فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ ہم اِن اینکرز کے پروگرام کا بائیکاٹ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جن 5پروگرامز اور اینکرز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے ان میں دُنیا نیوز پر کامران شاہد کا پروگرام ’آن دی فرنٹ، جیو نیوز کے 2 اینکرز شاہ زیب خانزادہ اور سلیم صافی اور اُن کے پروگرامز ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ اور ’جرگہ‘ ، ڈان نیوز پرعادل شاہ زیب کا پروگرام ’ ’لائیو ود عادل شاہ‘ ، سماء نیوز پر منیب فاروق کے پروگرام ’میرا سوال وِد منیب فاروق شامل ہیں۔