46

پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھرپور ردعمل دینے کا اور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان نے رہنماؤں کو حکومت کے معاشی اشاریوں کو بھرپور اجاگر کرننے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی قائدین کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جلد تگڑا شو کروں گا، لیکن بتاؤں گا نہیں کیا کرنے والا ہوں، بس اتنا کہوں گاآپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے، آپ انتظارکریں میں آپ کوکال دوں گا، سب سے نکلنا ہے، قانون کے دائرے میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں