وزیر فرخ حبیب 95

پاکستان بڑی مشکلات میں ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات میں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ پاکستان مشکلات میں ہے۔اور جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی گرج چمک، گیس کا میزائل ، ڈالر کی اونچی اڑان لیکن شہباز شریف نے 50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے 11 روز پاکستان سے باہر گزارے ہیں جس میں لندن کا دورہ بھی شامل ہے، جس میں سزا یافتہ اشتہاری نواز شریف کو ملنے گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں