113

پاکستان: ایک دن میں 25 ہزار 313 کورونا مریض شفایاب

(ہاٹ لائن نیوز)‌پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 14 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 207 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 25 ہزار 313 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 153 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 37 ہزار 212 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 117 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 40 ہزار 292 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 625 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں