21

پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔‌ تفصیلات کے مطابق محمد صادق سنجرانی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسبی کے امور سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اطالوی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اٹلی سے اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اطالوی سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں