لاہور (ہاٹ لائن نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک تماشائی قومی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران میدان میں گھس آیا۔ پاکستان کے کرکٹ گراو¿نڈ میں کسی انٹرنیشنل میچ کے دروان طویل عرصے بعد ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو اس کھیل کی روایت بنا ہوا تھا۔پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک
تماشائی میدان میں داخل ہوا اورکریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل راو¿نڈر نے اسے گلے لگالیا۔ پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اور کریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیاجس کے بعد قومی آل راو¿نڈر نے اسے گلے لگایاتماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا لیکن اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ملتان کی شدید گرمی میں انتظامیہ نے شائقین کے لیے مصنوعی بارش کا انتظام بھی کیا۔
