29

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3 ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔
اس کے بعد بابر اعظم الیون کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔‌ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں