
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم کیے جائیں گے۔