پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

0
226

ہاٹ لائن نیوز : دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا،سیریز کے پہلے میچ میں ویزہ تاخیر ہونے کے باعث فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، ان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے اور مزید 2 تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

سلمان آغا کو اعظم خان کی جگہ جبکہ ابرار احمد کو بھی موقع دیئے جانے کا امکان ہے، میچ سے پہلے محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کی بھی پیشگوئی ہے، 3 ٹی20 میچ پر مشتمل سیریز میں آئرلینڈ کو 0-1 کی برتری ہے۔

Leave a reply