27

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ،ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1089 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔اور رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2.60 فیصد کمی سے 41ہزار 50 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7002 ارب سے گھٹ کر 6862 ارب روپے رہ گئی۔ 45.71 ارب روپے مالیت کے 1.50 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا ہے ۔جبکہ ایک ہفتے میں غیر ملکی کارپوریٹ نے52.60 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے ۔اس کے علاوہ انشورنس سیکٹر نے 52.40 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے ۔مختلف کمپنز نے 15.6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کئے ،اس دوران انفرادی سرمایہ کاروں نے 57 لاکھ ڈالر کے شئیرز خریدے ۔ میچوئل فنڈز نے 32.6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے ۔جبکہ بینکس نے 12.4 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں