
ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔