ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور ریکارڈ قائم کرنے والی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی جارہی ہے، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 9سوپوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 95ہزار,9سو پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔