پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انتہائی زبردست تیزی

0
162

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 323 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار 720 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس اضافے کیبعد اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار کی تاریخی حد کوعبور کر گئی تھی۔

Leave a reply