ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک ہفتے کے دوران 3,730 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے میں 62,493 سے بڑھ کر 66,223 ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ اس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 33 ارب 37 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔