ہاٹ لائن نیوز : ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کر لی۔
پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت کی ایک غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کر لی۔ رضا حسن اور پوجا کی منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔ کرکٹر رضا حسن کے مطابق شادی کی رسمی تقریب جنوری فروری میں ہوگی۔
رضا حسن نے کہا کہ پوجا کی اسلام میں گہری دلچسپی ہے اور وہ جلد اسلام قبول کر لیں گے۔ 32 سالہ رضا حسن مستقل طور پر پاکستان چھوڑ کر امریکہ میں جا بسے ہیں۔
رضا حسن پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔