پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ تیار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ کیلیے کل ٹیم کی کٹ کی رونمائی کرے گا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی تقریب لاہور میں کی جائے گی۔
بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہو رہا ہے ۔
پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی ۔
.