پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے خارجہ امور ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پاکستانی سفیر احمد فاروق کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے برادر اسلامی ممالک کے درمیان موجود تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں راہنماؤں کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔