
پاکستانی اداکار نے قائد اعظم سے ملاقات کا دعویٰ کر دیا
اداکار نے فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے اپنی عمر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اپنی عمر نہیں بتاتا لیکن میں 1 ہنٹ دیتا ہوں جس سے آپ میری عمر کا اندازہ لگا سکیں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ” جب میں چھوٹا تھا تو میری ملاقات قائد اعظم سے ہوئی سے ، اس بات سے آپ میری عمر کا اندازہ لگا لیں، لیکن اسی سال سے تھوڑی کم عمر ہے میری”۔ فیصل رحمان کا جواب سن کر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار بھی کیا ہے۔