21

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی خبریں ،روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا۔ آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ طے پانے اور چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے کی خبروں کے اثرات نظر آنے لگے۔انٹربینک میں ڈالر4روپے 43 پیسے سستا ہوگیا .جس کے بعدانٹربینک میں ڈالر 211 ،210 ،209 اور پھر 208 روپے سے سے بھی نیچے آگیا .
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں