ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد 201 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا، ڈالر 202.83 سے کم ہو کر 200.50روپے کا ہوگیا۔
