پاور میں آ کر عوام کی خدمت کرنے کی بجائے ہم لڑتے رہے تو عوام پس جائے گی

0
93

ہاٹ لائن نیوز : لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ آج تاریخ میں بینظیر بھٹو بول رہی ہے، بے نظیر جو فرض چھوڑ کر گئی تھی وہ ادا کر دیا ہے ، انہوں نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ یہ ہمارا حق سنبھالے گا، پہلی بار بھی کارکنان کی طاقت سےصدر بنا تھا اور اب بھی آپ ہی کی طاقت سے صدر بنا ہوں ، یہ ضروری نہیں ہے کہ پاکستان غریب ملک ہی رہے، پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے غریب بنایا ہوا ہے ، ملک کو اللہ پاک نے سب کچھ دیا ہوا ہے اور ہم ہر چیز کو سنبھال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بیٹھ کر سوچنا یو گا ، پاور میں آ کر عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے لیکن اگر ہم لڑتے رہے تو عوام پس جائے گی، اس لیے ہمیں ہر قدم سوچ کر اٹھانا ہوگا، میں ہر قدم ہمیشہ یہ سوچ کر اٹھاتا ہوں کہ میری وجہ سے پاکستان اور عوام کا نقصان نہ ہو، ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں لوگوں نے پاکستان کا نقصان کیا ہے، لیکن ہم اب کوشش کریں گے کہ تمام سیاستدان مل کر چلیں۔

Leave a reply