ہاٹ لائن نیوز : نگران حکومت کی جانب سے بلوں میں پانی کے ریٹ مقرر کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔
دورکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں کو غیر ضروری قرار دیکر نمٹادیا ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بنچ نے راے ہسپتال اور دیگر کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی ۔
وکلا اپیل کنندگان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام عام الیکشن کروانا ہے ، نگران حکومت روز مرہ کے معاملات چلا سکتی ہے ،نگران حکومت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ،نگران حکومت نے غیر قانونی بلوں پر واٹر ریٹ مقرر کر دیئے ،سنگل بنچ نے انکی درخواستوں کو غیر ضروری قرار دے کر مسترد کر دیا۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، عدالت نگران حکومت کی جانب سے پانی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔