ہاٹ لائن نیوز : نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کی سیکشن 232 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایاگیاہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے ، یہ قانون کی خلاف وزری کی گی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232 کو غیر آئینی قرار دے ۔