پالتو کتے کی شرارت نے باورچی خانے کو آگ لگا دی

0
59

ہاٹ لائن نیوز : غیر ملکی رپورٹ کے مطابق پالتو کتے نے غلطی سے ٹوسٹر چلاتے ہوئے کچن میں آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پالتو کتے نے غلطی سے ٹوسٹر آن کر دیا جس سے کچن میں آگ لگ گئی۔

آگ سے کچن مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کے بیان کے مطابق آگ پر دو فائر انجنوں نے قابو پالیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاندان کی مدد کی اور انہیں عارضی رہائش گاہ میں منتقل کر دیا۔ خاندان نے بعد میں کینٹ فائر اینڈ ریسکیو سروس کا شکریہ ادا کیا اور بیٹے کے فوری ردعمل کی تعریف کی۔

خاندان کا کہنا تھا کہ بیٹے نے دھوئیں کے الارم کا جواب اتنی جلدی دیا کہ اسے معلوم ہوا کہ اسے گھر سے باہر نکلنا ہے اور وہ پالتو کتے کو باہر نکالنے میں کامیاب رہا۔

Leave a reply