پالتو جانوروں سے متعلق عدالتی حکم آگیا

0
104

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی صفائی کا بھی حکم دیا ، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر واسا، ایل ڈی اے سمیت اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے عنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی ،بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیئے ۔

عدالتی حکم پر واسا، ایل ڈی اے، سمیت اداروں کے افسران پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے، کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ کے نالے میں جانوروں کی باقیات پھینک دی جاتی ہیں ، ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی ، ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ حکام کو ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کے احکامات جاری کرے ۔

Leave a reply