ہاٹ لائن نیوز : سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ رکھنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ایل ڈی اے کو غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن کی روک تھام کامیکنزم بنانے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایل ڈی اے غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگرعمل درآمد میں ایل ڈی اے کو کوئی دباو آتا ہے تو عدالت کو آگاہ کرے ، کوئی بھی اتھارٹی سے بڑا نہیں ہوتا ، اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو عدالت اپنا اختیار استعمال کرے گی۔
ایل ڈی اے کے قانونی مشیر صاحبزادہ مظفر نے رپورٹ عدالت پیش کردی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کےپاس ڈی جی ایل ڈی اے کےبھی اختیارات ہیں ، ڈی جی رات گئے تک انتھک محنت کرکے ترقیاتی منصوبے مکمل کرارہے ہیں ، ریکارڈ واضع ہے ایک سال کے منصوبے ڈی جی ایل ڈی اے نے دو ماہ میں مکمل کرائے، صرف جیل روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن پر 55کونوٹسز کئے گئے۔مین بلیوارڈ گلبرگ میں سولہ پراپرٹیز کو نوٹسزکئے گئے، غیر قانونی پارکنگ ایریاز کے خاتمے کےلئے کاروائیاں جاری ہیں ، مسلسل خلاف ورزیاں کرنے والوں کےخلاف سیخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
درخواست گزار کےوکیل سید معظم علی شاہ اور جنت وزیر نے دلائل دئیے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ لازمی بنانے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں ، شہر کی نجی اورسرکاری عمارتوں میں پارکنگ ایریاز موجود نہیں۔سڑکوں پر گاڑیاں پارک ہونے سے شہر کی ٹریفک کانظام تباہ اور سموگ پیدا ہوتی ہے۔منظورشدہ عمارتوں کو دیگر مقاصد کےلئے استعمال کرنے سے بھی ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔عدالت پارکنگ نہ رکھنے والے پلازوں کو سیل کرنے کے احکامات صادر کرے۔