پارا چنار : سپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی شروع

0
47

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانیکے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کر لیا جائیگا، 399 اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائیگی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسران کرینگے، افسران کے لیے عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی اور 45 کانسٹیبل شامل ہوں گے۔

روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a reply