ٹیکس کلیکشن میں اضافہ
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ ستمبر 2023ء میں 21.58 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا گیا ہے۔
رواں برس ستمبر میں جمع ہونے والا ریونیو گزشتہ برس دو ہزار بائیس میں حاصل ہونیوالے 15.64 ارب روپے کے مقابلے میں 38 فی صد زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سندھ ریونیو بورڈ کی وصولی میں 44 فی صد تک اضافہ ہوا تھا۔
سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 52.12 ارب روپے کی وصولی کی تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 36.12 ارب روپے کی کلیکشن کی تھی۔