37

ٹیکساس میں ٹریکٹر ٹریلر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹریکٹر ٹریلر سے 46 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کو ٹریلر سان انتونیو کے دور دراز ریلوے ٹریک کے پاس سے ملا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تمام لاشیں غیرقانونی طورپر امریکا داخل ہونے والوں کی ہیں۔ ہیٹ سٹروک اور دم گھٹنے کے باعث سولہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس سے قبل 2003 میں بھی امریکا داخل ہوتے ہوئے انیس افراد ٹرک میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں