ٹیم مینجمنٹ کےانٹرویوزپرمکمل پابندی عائد

0
58

ڈھاکا: (ہاٹ لائن نیوز) بنگلا دیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کیلئے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

میگا ایونٹ کیلئے روانگی سے پہلے اوپنر تمیم اقبال اور کپتان شکیب الحسن کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی تھی، جس کے بعد تمیم اقبال کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

بی سی بی نے مزید تنازعات سے بچنے کیلئے کوچز اور بورڈ اسٹاف کو پلیئرز ، ٹیم یا میگا ایونٹ سے متعلق ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے پہلے بورڈ سے اجازت لینا پڑے گی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز ورلڈکپ مہم کا آغاز افغانستان کیخلاف میچ سے کریں گے۔

Leave a reply