
ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کتے کی انٹری
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ایک ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب میچ کے دوسرے دن ایک کتا اچانک اسٹیڈیم میں گھس آیا، نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتے کے گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے رک گیا، ڈرون کیمرے کے ذریعے سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔