ٹک ٹاک ویڈیوز کےلیے ڈکیتیاں کرنےوالے گرفتار

0
53

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والے ڈکیتی اور چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کامل کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے چوروں اور ڈاکوؤں کے 2 رکنی سرگرم گروہ کو گرفتار کر لیا، جن میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں جو مختلف کپڑوں میں مل کر ویڈیوز بنا کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان سے ایک لاکھ نقدی، 2 موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والی ہنڈا 125 برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a reply