
ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹاک حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشہور برانڈز اور مشہور شخصیات کے ٹِک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملہ کیا گیا ہے اور کچھ اکاؤنٹس ہیک کیے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کے مالکان نے یقین دلایا کہ متاثرہ اکاؤنٹس جلد بحال کر دیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے سائبر حملہ آوروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔