ٹک ٹاک استعمال کرنےوالوں کیلیے بڑی خبر

0
195

ہاٹ لائن نیوز : مشہور مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اپنے مواد اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہی ہے۔

ٹک ٹاک پر جہاں اصلاحی، مزاحیہ اور دیگر اچھا مواد موجود ہے، وہیں نامناسب اور فحش مواد بھی معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

ایسے میں کراچی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹاؤن نے ٹک ٹاک کو دور جدید کا خطرناک فتنہ قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کو حرام قرار دے دیا۔

اس سلسلے میں جامعہ بنوری کو ایک سوال موصول ہوا جس میں پوچھا گیا کہ کیا ٹک ٹاک کا استعمال اور دیکھنا جائز ہے؟

اس کے جواب میں جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے بارے میں جو معلومات دستیاب ہوئی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک آج کے دور میں بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا کا ایک خطرناک فتنہ ہے۔ نقطہ نظر سے استعمال ناجائز اور حرام ہے۔

فتوے میں مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک غیر قانونی تفریح ​​ہے، جعلی ویڈیوز پیسہ کمانے کے لیے بنائی جاتی ہیں، یہ فحاشی اور عریانی پھیلانے کا ذریعہ ہے۔

Leave a reply