ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
اج عدالت میں پراسکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا جس کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی ،عدالت نے پولیس افیسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ، عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر کاروائی 11 نومبر تک ملتوی کردی ۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔