ٹک ٹاکرز یا دہشت گرد ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والے ٹک ٹاکرز میں گروپ کا سرغنہ فیضان اور سس کا ساتھی حسین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر اسلحہ کی نمائش کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 9 ایم ایم، 30 بور، بریٹا سمیت 7 پسٹلز کے علاؤہ سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔